فوٹوبشکریہ فیس بک

سعودی کرنسی کی توہین پر 5 برس قید اور 3 تا 10 ہزار ریال جرمانے کا اعلان
27 ستمبر 2018 (12:39) 2018-09-27

ریاض: سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے خبردار کیا ہے کہ قومی کرنسی کی توہین پر قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔

کوئی بھی شخص بالقصد مملکت میں رائج کرنسی کی توہین ، انکی شکل بگاڑنے ، انہیں توڑنے پھاڑنے یا کیمیکل مواد سے انہیں صاف کرنے، وزن اور حجم کم کرنے یا کسی بھی طور سے تلف کرنے کا مجاز نہیں۔ یہ سب کچھ قابل سزا جرم ہے۔

اس پر 5 برس قید اور 3 تا 10 ہزار ریال جرمانہ مقرر ہے۔ دونوں میں سے کسی ایک سزا پر اکتفا کیا جاسکتا ہے۔


ای پیپر