فوٹوبشکریہ فیس بک

ایشیا کپ میں بڑے بڑے دعوے کرنیوالی پاکستانی ٹیم شائقین کرکٹ کو مایوس کر گئی
27 ستمبر 2018 (12:19) 2018-09-27

دبئی: ایشیا کپ میں بڑے بڑے دعوے کرنیوالی پاکستانی کرکٹ ٹیم شائقین کرکٹ کو مایوس کر گئی۔

بڑے ٹورنامنٹ میں چھوٹی ٹیم ثابت ہونیوالی قومی ٹیم کے پلیئرز کی پرفارمنسز کیا رہی تفصیلات سامنے آگئیں۔ چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو، فخر پاکستان، فخر زمان ایشیا کپ کے زیرو بن گئے، بھارت کیخلاف دو میچز میں صفر پر آؤٹ ہوئے مجموعی 56 رنز ہی جڑ سکے۔

کپتان سرفراز نے بھی دھوکہ دیا 5 میچز میں 68 رنز بنائے۔ نوجوان بلے باز بابر اعظم اتنے میچز میں 156 کا ٹوٹل بنا سکے۔ ٹیم میں سب سے زیادہ امام الحق 225 رنز جبکہ شعیب ملک 211 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

بھارت کی 10 وکٹوں کا دعوی کرنیوالے حسن علی 5 میچوں میں صرف 5 کھلاڑی میدان بدر کر پائے۔ جنید خان، شاہین آفریدی، شاداب خان صرف 4 ، 4 وکٹیں لے سکے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر