پیپلز پارٹی کی بے بصیرت پالیسی ریڈیو پاکستان کو ڈبو رہی ہے : فواد چوہدری
27 ستمبر 2018 (12:05) 2018-09-27

اسلام آباد:وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ریڈیو پاکستان کے معاملے پر پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی بے بصیرت پالیسی کے باعث حکومت ہر سال پانچ ارب روپے صرف ریڈیو میں ڈبو رہی ہے ۔

سوشل میڈیا پرجاری کئے گئے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ریڈیو پاکستان سمیت تمام اداروں کو تباہ کیا اور سرکاری اداروں میں اپنے قریبی لوگوں کو نوازا۔ فواد چوہدری نے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ نے صرف تین دن میں ریڈیو پاکستان میں آٹھ سو افراد بھرتی کئے، ان بھرتیوں سے ریڈیو پر سات کروڑ کا اضافی بوجھ پڑا۔

 وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی بے بصیرت پالیسی کے باعث حکومت ہر سال پانچ ارب روپے صرف ریڈیو میں ڈبو رہی ہے ۔ساتھ ہی تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے لکھا کہ پی پی پی کی وژن لیس پالیسی کا شکریہ۔


ای پیپر