فوٹوبشکریہ فیس بک

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے
27 ستمبر 2018 (11:49) 2018-09-27

اسلام آباد : آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان آئے گا، وفد قرضوں پر قسطوں کی ادائیگی کے حوالے سے وزارت خزانہ کے حکام سے بات چیت کرے گا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔ آئی ایم ایف مشن ایک ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گا۔ ذرائع کے مطابق وفد وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر پلاننگ کمیشن سے ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں قرضوں پر قسطوں کی ادائیگی کے حوالے سے وزارت خزانہ کے حکام سے بات چیت کی جائے گی۔

آئی ایم ایف مشن کی سربراہی ہیرالڈ فنگر کریں گے جبکہ پاکستانی وفد میں سیکرٹری خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکرٹری اقتصادی امور شریک ہوں گے۔

پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجوں کا سامنا ہے، ملک کو رواں سال 8 ارب ڈالر کی مالی معاونت درکار ہے، تاہم پاکستان نے تاحال آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست نہیں کی۔

وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے وفد کی پاکستانی حکام سے ملاقات طے ہے۔ ملاقات قرضہ لینے کیلئے نہیں کی جارہی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر