فوٹوبشکریہ فیس بک

امریکہ میں موجود پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان آج ملاقات کا امکان
27 ستمبر 2018 (10:31) 2018-09-27

نیویارک: امریکہ میں موجود پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان آج ملاقات کا امکان ہے، شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کے درمیان غیر رسمی ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں سارک وزراخارجہ کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے پر ہو گی۔

وزیر خارجہ کی نیو یارک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری، وزیرخارجہ سے برطانوی ہم منصب جیریمی ہنٹ کی ملاقات میں سیاسی، سیکیورٹی، دفاعی اور تجارتی تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال۔ شاہ محمود قریشی نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وہ برطانیہ کے سابق سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ سے بھی ملے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق رپورٹ حقائق پر مبنی ہے۔ بھارت اگر کچھ نہیں چھپا رہا تو او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دے۔

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر