فوٹوبشکریہ فیس بک

ملک میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے نئی حکومت کا اہم قدم
27 ستمبر 2018 (10:04) 2018-09-27

اسلام آباد: ملک میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے نئی حکومت کا اہم قدم، پاکستان نے روس سے 1 ارب مکعب فٹ گیس یومیہ خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ‏دونوں ممالک کے درمیان 10 ارب ڈالر گیس فراہمی کا معاہدہ آج ماسکو میں ہوگا۔ ‏روسی کمپنی سمندر کے راستے گیس فراہمی کے لیے پائپ لائن بچھائے گی۔

پاکستان روس سے 50 کروڑ سے 1 ارب مکعب فٹ یومیہ گیس خریدے گا۔ پائپ لائن کی تعمیر کا منصوبہ تین سے چار سال میں مکمل ہو گا۔ منصوبے کی اصل لاگت کا تخمینہ فزیبلٹی رپورٹ  تیار ہونے کے بعد لگایا جائے گا۔


ای پیپر