فوٹوبشکریہ فیس بک

ایشیا کپ کے اہم میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دیدی
27 ستمبر 2018 (09:29) 2018-09-27

دبئی: ایشیا کپ کے اہم میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق 240 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 202 رنز بنا کسی۔ پاکستان ٹیم کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر فیل ہو گیا فخر زمان ایک بار پھر پویلین جانے کی جلدی میں رہے، بابر اعظم بھی ان کے پیچھے چل دیئے جبکہ سرفراز احمد بھی دھوکا دے گئے۔

شعیب ملک اور امام الحق نے کچھ دیر مظاہمت دیکھائی لیکن 85 رنز کے مجموئی اسکور پر شعیب ملک بھی آوٹ ہو گئے، امام الحق کے علاوہ کوئی پاکستانی بلے باز وکٹ پر ڈٹ کر نہ کھیل سکا، اوپننگ بیٹسمین نے 82 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 4 وکٹیں حاصل کیں، یہ پاکستان کی ون ڈے انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش کے خلاف مسلسل چوتھی شکست ہے۔


ای پیپر