Kashmala Tariq, Dance Video,PPP,Kashmala Wedding
کیپشن:   Image Source :Twitter
27 اکتوبر 2020 (20:18) 2020-10-27

اسلام آباد: معروف خاتون سیاست دان کشمالہ طارق کی ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ،کشمالہ طارق کی ڈانس کرتی یہ ویڈیو ان کی اپنی شادی کی ایک تقریب کی ہے جہاں وہ اپنے قریبی عزیزوں کیساتھ ڈانس کر رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کشمالہ طارق کا رواں ماہ کے آغاز میں قریبی عزیزوں کی موجودگی میں بزنس مین وقاص خان کے ساتھ نکاح ہوا تھا ،کشمالہ طارق کی یہ دوسری شادی ہے ،اس سے قبل ان کی شادی کینیڈین پاکستانی نژاد تاجر طارق رشید سے ہوئی تھی ،کشمالہ طارق ایک بیٹے کی ماں بھی ہیں ،کشمالہ طارق کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد ان کے دوست احبا ب کی طرف ڈھولکی کی ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں کشمالہ طارق کو اپنے دوست احباب کیساتھ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

واضح رہے شادی کی تقریبا ت ابھی جاری ہیں جن میں 29 اکتوبر کو محفل میلاد ،30 اکتوبر کو قوالی اور 31 اکتوبر کو ولیمے کا انعقاد کیا جائے گا ۔


ای پیپر