، South Africa, Team , cricket , Pakistan ,
27 اکتوبر 2020 (16:39) 2020-10-27

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کی آئندہ سال اپریل میں دورہ جنوبی افریقہ کی تصدیق کردی ہے ۔ 

پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کریگی ، دورے میں ون ڈے اور  تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے ۔ 

پی سی بی ذرائع کا کہناہے کہ تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے ۔ دورہ جنوبی افریقہ ابتدائی طور پر رواں برس ستمبر اکتوبر میں شیڈول تھا ۔ 

پی سی بی کے مطابق پاکستان نے فیوچر ٹور پروگرام میں شامل دورہ زمبابوے جانے پر بھی آمادگی ظاہر کردی ہے ۔زمبابوے کے ساتھ دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی  میچز کی حتمی تاریخوں کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائیگا۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دو ہزار بیس اور اکیس کے لیے 187 کھلاڑیوں  کے ڈومیسٹک کنڑیکٹ پر دستخط کرنے کی تصدیق کردی تھی ۔ 

پی سی بی کے مطابق سیزن دو ہزار بیس اور اکیس کے کنٹریکٹ میں ماہانہ وظیفہ ، میچ  فیس، ڈیلی الاؤنس اور انعامی رقم کا حصہ بھی ملے گا۔  12 ماہ مشتمل ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کو 40  ہزار سے لیکر ایک لاکھ 50 ہزار روپے ماہوار وظیفہ بھی ملے گا۔ 


ای پیپر