October,Rabi-ul-Awwal ,notification ,Holiday , Federal, Government
کیپشن:   Holiday notification issued on 12th Rabi-ul-Awwal on 30th October
27 اکتوبر 2020 (12:08) 2020-10-27

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر میں چھٹی  کا اعلان کردیا ہے ۔ 

وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفیکشن میں کہاگیا ہے کہ 30 اکتوبر 2020 کو عیدمیلاد النبی صلی اللہ الیہ والہ وسلم  کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی ۔ 

ہر سال کی طرح امسال بھی 12 ربیع الاوۤل  مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیگی ۔ اس موقع پر مساجد ، گلیوں ا ور چوک چواہوں کے علاوہ سرکاری و نجی عمارتوں کو خوبصورت برقی قمقوں سے سجایا جا رہاہے ۔ 

مساجد اور مذہبی تقریبات میں نبی آخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ الیہ والہ وسلم کی ولادت باسعادت اور ان کی زندگی پر روشنی ڈالنے کے لیے محافل اور سیمینارز کا اہتمام کیا جارہاہے ۔

چھٹی کے نوٹیفیکیشن کی کاپی 


ای پیپر