فائل فوٹو

امریکا نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے مارے جانے کا دعویٰ کر دیا
27 اکتوبر 2019 (10:08) 2019-10-27

نیویارک: امریکا کی شام میں بڑی کارروائی، امریکی اسپیشل فورسز کی شام کے شمال مغربی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری، امریکی حکام نے کارروائی میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے مارے جانے کا دعویٰ کر دیا۔

پینٹاگون کا کہنا ہے پُر اعتماد ہیں کہ آپریشن میں ٹارگٹ کیا گیا ہدف بغدادی ہی تھا۔ امریکی حکام کے مطابق سی آئی اے نے ابوبکر بغدادی کی نشاندہی میں مدد کی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹ میں کہا کہ کچھ بہت بڑا ہوا ہے، اسی حوالے سے صدر ٹرمپ کچھ دیر میں پریس کانفرنس کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکا اس سے پہلے 2014 اور 2017 میں بھی ابوبکر البغدادی کی موت کا دعویٰ کرچکا ہے۔


ای پیپر