فوٹوبشکریہ فیس بک

ایل پی جی کی قیمت میں 25 روپے فی کلو کمی کا فیصلہ
27 اکتوبر 2018 (18:02) 2018-10-27

لاہور: ایل پی جی ایسوسی ایشن نے گھریلو اور کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کر دی۔

چیئرمین عرفان کھوکھر نے ایل پی جی کی قیمت میں 25 روپے فی کلو کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور، کراچی، اسلام آباد اور مختلف شہروں میں ایل پی جی 120 سے 125 روپے فی کلو مقرر کردی ہے۔

چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ اوگرا کے مقرر نرخوں سے بھی قیمت نیچے آگئی ہے، کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1200 روپے کمی کر دی جبکہ گھریلو سلنڈر 1673 روپے سے کم ہو کر 1390 سے 1450 روپے تک آگیا۔

 

 

 

 


ای پیپر