فوٹوبشکریہ فیس بک

نواز شریف، چوہدری نثار میں دوریاں کم کرنے کیلئے مشترکہ دوست سرگرم
27 اکتوبر 2018 (14:20) 2018-10-27

لاہور: سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے ملکی سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مشترکہ دوست سابق وزیراعظم نواز شریف اور چوہدری نثار میں دوریاں کم کرنے کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور ن لیگ کے رہنما چوہدری نثار کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ چوہدری نثار نے ملکی سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر چند روز میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار رکن پنجاب اسمبلی کا حلف بھی اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار کی لندن میں نواز شریف کے بیٹوں سے ملاقات بھی ہوئی تھی جس میں تمام گلے شکوے دور کیے گئے ہیں۔

 

 

 

 

 

 


ای پیپر