فوٹوبشکریہ فیس بک

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں
27 اکتوبر 2018 (12:45) 2018-10-27

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ بھارتی قبضے کے خلاف دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے ذریعے نہیں دبا سکتا، پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے۔ فوج اتاری اور آج تک کشمیریوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو 71 سال مکمل ہوچکے۔ آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا، کشمیریوں کی حمایت پر پاکستانی قوم کا شکر گزارہوں۔

وزارت داخلہ کے مطابق کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دن دس بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر