فوٹوبشکریہ فیس بک

اسرائیلی طیارے کے معاملے پر احسن اقبال اور فواد چوہدری میں گرما گرمی
27 اکتوبر 2018 (12:10) 2018-10-27

اسلام آباد: اسرائیلی طیارہ اسلام آباد لینڈ کیا یا نہیں ؟؟؟ حکومت کھل کر بتائے۔ احسن اقبال نے معاملے پر وضاحت مانگی تو وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اسرائیل سے خفیہ مذاکرات کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے برطانوی نشریاتی ادارے کے دعوے پر وضاحت مانگی تو وزیر اطلاعات فواد چودھری آگ بگولہ ہوگئے اور اسرائیل سے خفیہ مذاکرات کی افواہوں کی تردید کردی۔

ٹویٹ میں وزیر اطلاعات نے احسن اقبال کو کھری کھری سنادیں لکھا نہ تو عمران خان نواز شریف ہیں اور نہ ہی ان کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں۔ جان لیں حکومت مودی سرکار سے خفیہ مذاکرات کرے گی نہ ہی اسرائیل سے کوئی خفیہ ڈیل۔

فواد چودھری نے ن لیگ پر طنز کے تیر چلانے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا۔ مزید لکھا کہ آپ کو پاکستان کی اتنی فکر ہوتی جتنی ظاہر کر رہے ہیں تو آج ہم ان حالات میں نہ ہوتے، اس لئے فکر نہ کریں، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

احسن اقبال وزیراطلاعات کے بیان سے پھر بھی مطمئن نہ ہوئے اور جھٹ سے ٹویٹ داغا کہ دال میں کچھ کالا ہے۔

 

 


ای پیپر