Who will be the Chief Minister of Gilgit-Baltistan?
27 نومبر 2020 (17:55) 2020-11-27

گلگت :گلگت بلتستان الیکشن میں نمایاں برتری کے بعد تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا نام فائنل کر لیا ،تحریک انصاف نے خالد خورشید کو گلگت بلتستان کیلئے امیدوار نامزد کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف نے خالد خورشید کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے منتخب کر لیا ،خالد خورشید نے 2018 میں تحریک انصاف کو جوائن کیا تھا ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے خالد خورشید کا نام وزیر اعظم عمران خان نے خود فائنل کیا،خالد خورشید ضلع استور سے رکن گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ کے امیدوار کیلئے خالد خورشید اور فتح اللہ میں مقابلہ تھا ،وزیر اعظم نے مرکزی اور گلگت بلتستان قیادت سے خالد خورشید کی نامزدگی کیلئے مشاورت کی ،چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کا کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان نے خود خالد خورشید کا نام وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے منظور کیا ہے ۔


ای پیپر