Turkey supported Pakistan on Kashmir Issue
27 نومبر 2020 (21:08) 2020-11-27

نائیجیریا:کشمیر ایشو پر ترکی نے ایک دفعہ پھر بھارت کی تمام سازشوں کے بے نقاب کر تے ہوئے کشمیریوں کے حق میں ا و آئی سی اجلاس میں آواز اُٹھا دی ۔

تفصیلات کے مطابق 47 ویں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں ترکی نے بھارتی پروپگینڈا کو فلاپ کرتے ہوئے ایجنڈے میں کشمیر کو شامل کروا ہی دیا ،واضح رہے اس سے قبل بھارتی میڈیا یہ خبریں چلا رہا تھا کہ پاکستان کو ایک دفعہ پھر کشمیر ایشو پر بڑی شکست کا سامنا ہے کیونکہ او آئی سی کے اجلاس میں کشمیر کو ایجنڈے کے طور پر شامل نہیں کیا گیا لیکن یہ تمام قیاس آرائیاں اس وقت دم توڑ گئیں جب پہلے پاکستانی وزیر خارجہ شا ہ محمود قریشی نے کشمیر ایشو کو لے کر سعودی وزیر خارجہ سے بات چیت کی ،جبکہ دوسری طرف ترکی نے بڑے اسلامی پلیٹ فارم پر کشمیریوں کے حق کیلئے آواز اُٹھا دی ۔

ترک وزیر خارجہ کا اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا مسلم ممالک متحد ہو کر کشمیر، روہنگیا، اویغور کے مظلوم اور یورپ میں تعصب کا نشانہ بننے والے مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھائیں،ترکی نے کشمیر ایشو پر ایک دفعہ پھر پاکستان کی حمایت کر دی،ترکی نے نائجیر میں ہونے والے او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں میں 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی پاکستانی قرارداد کی مکمل حمایت کر دی۔ وزیرخارجہ میولوت چاوش اولو نے اجلاس سے خطاب میں اس کا باقاعدہ اعلان کیا۔

ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو کا او آئی سی نے نائجیر میں اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مسلم ممالک متحد ہو کر کشمیر، روہنگیا، ایغور کے مظلوم اور یورپ میں تعصب کا نشانہ بننے والے مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھائیں۔ترکی نے 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی پاکستانی قرارداد کی بھی مکمل حمایت کر دی۔ 


ای پیپر