Pakistan Army Cheif Big Announcement
27 نومبر 2020 (18:41) 2020-11-27

راولپنڈی :پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کرتے ہوئے  کہا  کہ پی او ایف پاک فوج کیلئے ریڑھ کی ہڈی کا کام کر رہی ہے ،انہوں نے کہا ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اور جدت پسندی سے چیلنجز سے باآسانی نمٹا جا سکتا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو مختلف پروڈکشن یونٹس کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی ،آرمی چیف کو مستقبل کے منصوبوں  اور جدت لانے  کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا ،جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک افواج کی آپریشنل ضروریات پر بھی بریفنگ دی گئی ۔

اس موقع پر آرمی چیف  نے   پی او ایف کی پیشرفت اور  قومی خزانے کی بچت کے اقدامات کو سراہا ،آرمی چیف نے پی اوی ایف کے ڈسپلے لاؤنج کا بھی دورہ کیا،آرمی چیف نے نئی تیار کردہ دفاعی مصنوعات کا جائزہ لیا، جنرل باجوہ نے کہا پی او ایف پاک افواج  کیلئے  ریڑھ کی ہڈی کا کام کررہی  ہے،انہوں نے کہا ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اور جدت پسندی  سے چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے۔


ای پیپر