Important message of Bakhtawar Bhutto at the engagement ceremony
27 نومبر 2020 (20:40) 2020-11-27

کراچی:کراچی کے بلاول ہاؤس میں بختاور بھٹو زرداری کی منگنی ہوگئی، دخترِبینظیر نے خصوصی طور پر مرحومہ ماں کا لباس زیب تن کیا،عالمی وبا میں مبتلا بلاول بھٹو اپنی بہن کی منگنی کی اس تقریب میں شرکت نہ کرسکے ،آصف زردار ی علالت کے باجود ہسپتال سے بلاول ہائوس منگنی کی تقریب میں پہنچے ۔

تفصیلات کے مطابق بختاور اور محمود چوہدری کی منگنی بلاول ہائوس کراچی میں انجام پا گئی ،منگنی کے موقع پر بختاور نے مرحومہ بینظیر بھٹو کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا ،خوشی کے اس موقع پر بلاول بھٹو عالمی وبا کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے ،منگنی کی تقریب میں آصف علی زرداری، فریال تالپور، صنم بھٹو نے بھی خصوصی شرکت کی۔

بھٹو خاندان میں طویل عرصے بعد خوشی کا دن بھی ماند پڑ گیا کیونکہ بختاور بھٹو کے اکلوتے بھائی بلاول عالمی وبا کی وجہ سے اس وقت قرنطینہ میں موجود ہیں ،منگنی تقریب میں خاندان کے افراد کے علاوہ منگیتر محمود چوہدری اہلخانہ سمیت بلا ول ہائوس پہنچے ۔

تقریب کے خاص مہمانوں میں بحریہ ٹائون کے ملک ریاض حسین ،فاروق ایچ نائیک ،سینیٹر شیری رحمان ،انور مجید سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی ،سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹروں کے مشورے سے منگنی کی تقریب میں شرکت کی ،تقریب  میں محمود چوہدری کے اہلخانہ سمیت 12 سے 15 افراد نے شرکت کی ۔تقریب میں مہمانوں کی تعداد تقریبا 100 سے 150 افراد شریک تھے ۔

بختاور بھٹو نے منگنی کی تقریب کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا وہ جانتی ہیں پیپلزپارٹی فیملی ان کی خوشیوں میں شریک ہونا چاہتی تھی لیکن عالمی وبا کی وجہ سے شامل نہیں ہو سکے ،انہوں نے کہا ابھی تو ابتدا ہے عالمی وبا کے بعد سب مل کر خوشیاں منائیں گے ۔


ای پیپر