Another major attack on Iran, a key figure, was assassinated
27 نومبر 2020 (22:37) 2020-11-27

تہران :ایران کے فادر آف نیوکلیئر پروگرام   محسن فخری زادے کو تہران کے قریب قتل کر دیا گیا ،خبر رساں ایجنسی کے مطابق  محسن فخری زادے کوابسرد  کے علاقے میں قتل کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے  ایرانی سائنسدان کے قتل کو دہشتگردی قرار دے دیا،محسن فخری زادے کو ابسرد کے علاقے میں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔

محسن فخری زادے فادر آف ایران نیو کلیئر پروگرام کے نام سے مشہور تھے ،ایرانی وزیر خارجہ نے بانی نیوکلیئر پروگرام ایران کے قتل کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرا دیا ،ایرانی وزیر دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے سب سے سینئر سائنسدان  محسن فخری زادےدارالحکومت تہران کے قریب ہونے والے ایک حملے میں نشانہ بنا یا گیا ۔

فخری زادے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ،ایرانی وزیر خارجہ نے اس حملے کو ریاستی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے اس کا الزام اسرائیل پر لگا دیا ،ان کا کہنا تھا حملے میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے واضح اشارے موجود ہیں ۔

واضح رہے مغربی انٹیلی جنس  فخری زادے کو ایران کے خفیہ جوہری پروگرام کا بانی کہتی ہے ۔


ای پیپر