PML-N,begum shamim akhtar,Maryam Nawaz,Mian Shahbaz Sharif,telephone
27 نومبر 2020 (23:34) 2020-11-27

 لاہور:پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اپنے چچا میاں شہباز شریف سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے اپنی دادی کی وفات پر ان سے دلی جذبات کا اظہار کیا اور اس موقع پر انہوں نے میاں شہباز شریف کے ساتھ اپنی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی اور ساتھ کیپشن لکھا کہ ’’مجھے ایسے لگا جیسے میں ابا سے ملی ہوں‘‘

تفصیلات کے مطابق شریف فیملی میں بیگم شمیم اختر کی وفات کے بعد سوگ کی کیفیت ہے۔ میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی پیرول پر رہائی کے بعد میاں نواز شریف نے ٹیلی فونک رابطہ میں اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کو ہدایت کی ہے کہ والدہ کی آخری رسومات کے انتظامات کی نگرانی وہ خود کریں۔ 

اس موقع پر مریم نواز شریف نے اپنے چچا میاں شہباز شریف سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک امر ہے آپ(شہباز شریف) اور حمزہ شہباز کی رہائی پر بھی سیاست کی جا رہی ہے ٗ ہم نے کبھی کسی کی کردار کشی نہیں کی اور نہ ہی کبھی ایسے موقعوں پر کریں گے۔

نواز شریف اور شہباز شریف کی ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دونوں بھائی آبدیدہ ہوگئے ۔گفتگو کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف سے والدہ کی تدفین کے حوالے سے گفتگو کی ۔ بڑے بھائی نے شہباز شریف کو یہ ہدایت کی کہ وہ اس دوران اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔


ای پیپر