Asif Ali Zardari,Bakhtawar Bhutto,engagement,photos,viral,social media
27 نومبر 2020 (23:04) 2020-11-27

لاہور : سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی کی تصاویر منظر عام پر آگئیں اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی کی رسم آج لاہور میں ادا کی گئی جس میں عالمی وبا کی وجہ سے مخصوص قریبی احباب نے شرکت کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو عالمی وبا میں ملوث ہونے کی وجہ سے منگنی کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے اور انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے وقتا فوقتاً شادی کی تقریب میں شرکت کی اور اپنی بہن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بختاور بھٹو زرداری کے والد آصف علی زرداری نے منگنی کی تقریب میں شرکت کی مگر مختصر وقت گزار کر واپس چلے گئے جبکہ منگنی کی تقریب میں اہم شرکت اومنی گروپ کے عبدالمجید نے بھی شرکت کی۔ اسی طرح منگنی کی تصویر میں بحریہ ٹائون کے ملک ریاض نے بھی خصوصی شرکت کی اور نئے جوڑے کو آنیوالی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بختاور نے منگنی کے موقع پر انتہائی خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا ۔ جبکہ ان کے منگیتر محمود چوہدری نے سفید رنگ کا لباس پہن رکھا تھا ۔ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد ان کے چاہنے والوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور یہ بھی لکھا کہ دونوں ایک ساتھ بہت اچھے لگ رہے تھے۔ 


ای پیپر