Fayyaz Al-Hassan Chauhan,Maryam Safdar,tested,immediately,quarantined
27 نومبر 2020 (20:49) 2020-11-27

لاہور: صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ سابق حکومت دس سال تک جیلوں کی حالت زار پر توجہ نہ دے سکی۔ مریم صفدر کی فوری طور پر عالمی وبا کا ٹیسٹ کروایا  جائے اور انہیں قرنطینہ کر دینا چاہیے۔ ایسے تمام الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں جو جیل کے حوالے سے لگائے جا رہے ہیں بلکہ مریم صفدر نے وی وی آئی انداز میں جیل کا وقت گزارا

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر  جیل خانہ جات نے کہا کہ جیل میں مریم صفدر کو کینٹین سے کھانا منگوانے کی مکمل اجازت حاصل رہی ٗ وہ خود ہی کافی ٗ چائے اور سینڈوچ بنا کر کھاتی رہیں ٗ ان کے واش رومز بہترین اور ٹائلز والے تھے ٗاب ایک سال بعد انہیں یاد آرہا ہے کہ وہ چوہوں والا کھانا کھاتی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ علیم خان کو صرف چند ہفتے جیل میں کاٹنا پڑے اور انہوں نے جیلوں کی حالت بدل ڈالی ٗ کروڑوں روئے لگا کر جیل کی حالت بہتر کی اور اب بھی وہ جیلوں کی بہتری اور قیدیوں کی سہولیات کیلئے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ یہ لوگ صرف 3 دن کیلئے عام قیدیوں کی طرح جیل میں کاٹ کر دیکھیں تو انہیں نسلیں یاد آجائیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ انہوں نے خاص طور پر جیل حکام کو ہدایات جاری کی ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف انسانی رویہ روا رکھا جائے۔جیل میں نواز شریف نے اپنی صحت کو نظر انداز کیا مگر مریم صفدر خود کو فٹ رکھنے کیلئے ڈائٹ کرتی رہیں۔ انہیں تو لان تک کی سہولت بھی میسر رہی ۔


ای پیپر