PM imran khan,responsibility,business,industries
27 نومبر 2020 (19:28) 2020-11-27

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کاروباری حلقوں اور صنعتوں کو سہولیات فراہم کرے کیونکہ ملک کی ترقی کی انحصار صنعتی شعبے اور کاروباری ترقی کے ساتھ منسلک ہے۔

صنعت کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی طرف صنعتوں اور کاروباری حلقوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کی وجہ سے ملکی معیشت کے اشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔ اس کی سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ فارن ایکسچینج ریزرو بلند ترین سطح پر آگیا ہے۔ہماری ٹیم مسلسل صنعتی شعبوں کی رہنمائی کیلئے موجود ہے اور ہماری کوشش ہے کہ فیصلہ سازی  میں کاروباری برادری کو بھی شامل کیا  جائے اور ملکی معیشت کے مثبت اشاریوں کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس میں کاروباری برادری کی مکمل مشاورت شامل ہے۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ عالمی وبا کے موقع پر کاروباریاں سرگرمیاں کم سے کم متاثر ہوں کیونکہ ملکی معیشت بہت محنت کے بعد بہتری ہوئی ہے۔ ہمیں تاجروں اور صنعتکاروں کے مکمل تعاون کی ضرورت ہے تاکہ معیشت کا پہیہ چلتا رہے۔ اگر معیشت بہتر ہو گی تو عوام کو ریلیف ملے گا۔


ای پیپر