Halima Aden,supermodel,leaving,showbiz,continue
27 نومبر 2020 (18:46) 2020-11-27

 نیویار ک: امریکہ کی سپر ماڈل حلیمہ عدن نے اعلان کیا ہے کہ وہ شوبز کی دنیا چھوڑ رہی ہے کیونکہ اصل زندگی مذہب میں ہے۔ بطور مسلمان ہمیں یہ زیب نہیں دیتا کہ ہم غیر اسلامی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق حلیمہ عدن ہالی ووڈ کی سپر ماڈل ہیں اور کالی رنگت رکھنے والی ماڈلز میں ان کی ایک الگ پہچان ہے ۔ انہوں نے پوری دنیا نے خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے جب اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ماڈلنگ کا شعبہ ان کے اسلامی عقائد سے میل نہیں کھاتا ٗاگر میں ماڈلنگ کی کسی اسائنمنٹ کو قبول کرتی ہوں تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ میں مذہبی اقدار کے خلاف جا رہی ہوں۔

ماڈل نے لکھا کہ عالمی وبا کے دنوں میں جب انہیں تنہا رہنا پڑا تو انہیں احساس ہوا کہ ان کی زندگی کے بنیادی پیٹرن میں خرابی ہے ٗ مجھے سوچنے کا موقع ملا کہ بطور مسلم ہماری کیا اقدار ہیں۔ میں اپنے ماضی کیلئے کسی کو قصوروار نہیں ٹھہرا سکتی ۔ صرف اور صرف میں ہی گناہ گار ہوں کیونکہ میں سے اسلامی تعلیمات پر زیادہ توجہ نہیں دی


ای پیپر