Empowering institutions and the rule of law is the mission of the Prime Minister, Firdous Ashiq Awan
27 نومبر 2020 (16:25) 2020-11-27

لاہور:معاون خصوصی اطلاعات پنجاب  فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز آج پیرول پر رہا ہورہے ہیں،انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پیرول پر رہائی میں توسیع دی،کسی بھی عام قیدی کو 12 گھنٹے کا پیرول دیا جاتا ہے، انہیں 5 روز کیلئے پیرول پر رہا کیا جا رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا جب سے عوام نے ن لیگ کو مسترد کیا ان کا نوحہ اور ماتم جاری ہے،تاثردیاگیاحکومت انتقام کا نشانہ بناکر اپنی تسکین چاہتی ہے، انہوں نے کہا اداروں کو بااختیار بنانا اور قانون کی حکمرانی  وزیراعظم کا مشن ہے،تحریک انصاف قوم سے وعدہ کرکے آئی تھی،وعدہ تھا اداروں کو آزاد اور انصاف کا راج قائم کرنا ہے۔

اپوزیشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہااپوزیشن نااہل، نالائق اور نادان ہے،کہا جا تا ہے حکومت اپوزیشن کیخلاف انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے ،اگر ایسا ہوتا تو مریم نواز کیلئے گھر سے کھانا نہ آتا ،یہ لوگ جیل کا کھانا کھاتے تو معلوم ہوتا عام قیدی اور آپ میں کیا فرق ہے،انہوں نے کہا فلاحی ریاست کیلئےسیاسی غلامی سےنجات ضروری ہے،منہ میں سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہونے والی خاتون کو جیل کا کچھ پتہ نہیں،بیگم شمیم اختر کے انتقال پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا مائیں سانجھی ہوتی ہیں، شریف خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔


ای پیپر