انٹرنیشنل ہاکی کے سابق کھلاڑی ثناءاللہ انتقال کرگئے

27 نومبر 2020 (14:58) 2020-11-27
کراچی: انٹرنیشنل ہاکی کے سابق کھلاڑی ثناءاللہ انتقال کرگئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی کیلئے خدمات انجام دینے والے سابق کھلاڑی ثنا اللہ عالمی وبا کے باعث کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے جو کہ انتقال کرگئے ہیں۔
پاکستان ہاکی ٹیم میں خدمات سر انجام دینے والے ثناءاللہ کی نماز جنازہ آج کراچی میں ہی ادا کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ قبل ازیں عالمی شہرت یافتہ قاری کرامت علی نعیمی انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ آج شام 4بجے جامعہ امیریہ نعیمیہ پارک ویو کالونی نزد گٹ والا پارک نمرہ سٹاپ شیخو پورہ روڈ فیصل آبادمیں ادا کی جائے گی۔
خصوصی فیچرز