Today is a sensitive and emotional day for me: Bakhtawar Bhutto Zardari
27 نومبر 2020 (14:03) 2020-11-27

کراچی:سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو مرحومہ اور سابق صدر آصف علی زرداری بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج میرے لئے ایک حساس اور جذباتی دن ہے، میں تمام لوگوں کی دعائوں اور محبتوں پر ان کی شکرگزار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ میں بالخصوص پی پی فیملی کی محبتوں اور دعائوں پر شکریہ ادا کرتی ہوں، جانتی ہوں کہ میری پی پی پی فیملی میری ان خوشیوں میں شریک ہونا چاہتی ہے، انشاءاللہ ابھی یہ ایک ابتداءہے، کورونا کے بعد ہم یہ خوشیاں ساتھ منائیں گے جبکہ میری والدہ اور ہماری فیملی کو دعائوں میں یاد رکھیں۔

یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کا سسرال لاہور بنے گا اور وہ آج بلاول ہائوس کراچی میں یونس چودھری کے بیٹے محمود چودھری کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔

آرائیں برادری سے تعلق رکھنے والے محمود چودھری کا لاہور میں مصری شاہ کے علاقے فاروق گنج میں آبائی گھر ہے ،یونس چودھری برسوں پہلے متحدہ عرب امارات چلے گئے تھے جبکہ پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے محمود چودھری 1988 ءکو دبئی میں پیدا ہوئے ۔

بختاور بھٹو کا یوم پیدائش 1990ءہے ، یعنی وہ اپنے منگیتر سے 2 سال چھوٹی ہیں،محمود چودھری نے ابتدائی تعلیم دبئی اور پھر برطانیہ کے کنگ ایڈورڈ سکول ، سرے ، اور درہم یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کی جبکہ محمود چودھری نے 2012 ءمیں پیپلزپارٹی میں شمولیت حاصل کی ،، پہلے جیالے بنے اور پھر بھٹو خاندان کا دل جیتنے میں بھی کامیاب ہوگئے۔


ای پیپر