Shahbaz Sharif and Hamza Shahbaz will be released on parole today
27 نومبر 2020 (12:50) 2020-11-27

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے کوٹ لکھپت جیل سے پانچ روز کیلئے پیرول پر رہا  رہائی کا محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ مرحومہ کی میت آج شام لندن سے پاکستان روانہ کی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں کل ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی،کورونا کے باعث نماز جنازہ میں شریف خاندان کے انتہائی قریبی افراد شرکت کرسکیں گے ۔

دوسری جانب سینئر رہنما ن لیگ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ حکومت نفرت میں اخلاقی دیوالیہ پن کا مظاہرہ کر رہی ہے،ابھی تک شہبازشریف، حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا نہیں کیا گیا، سیکرٹری داخلہ بنی گالہ سے منظوری کا انتظار کر رہا ہے، اتھارٹی سیکرٹری ڈی سی ہے، تاحال بنی گالہ سے رہائی کا حکم نہیں ملا۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ایم این اے جاویدلطیف کی 80 سالہ والدہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، اگر مقدمہ درج کرنا ہی تھا تو جاوید لطیف پر کردیتے ،حکمرانوں میں شرم و حیا نام کی کوئی چیز نہیں، کورونا کے باوجود عوام اپوزیشن تحریک کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں،عوام کوروناحکومت کیخلاف پی ڈی ایم تحریک کا ساتھ دیں گے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہر قیمت پر ہوگا،ملتان میں ہمارے یو سی چیئرمین اور کونسلرز کو گرفتار کیا گیا،حکومت انتقامی کارروائی کی سیاست کر رہی ہے، ملتان میں جلسہ گاہ کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے،قلعہ قاسم پارک کو نہ کھولا گیا تو عوام سڑکوں پر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کا مقدمہ عمران خان کیخلاف درج ہوگا،مریم نواز طے شدہ شیڈول کے مطابق ملتان پہنچیں گی، ملتان جلسے سے متعلق پی ڈی ایم جوفیصلہ کرے گی مسلم لیگ (ن) ساتھ ہوگی، شیخ رشید کو پتہ کچھ نہیں ہوتا وہ خود سے بات بنا دیتے ہیں،آئی جی پنجاب نے تردید کی تھی مریم سے کوئی فون برآمد نہیں ہوا جبکہ مسلم لیگ (ن) کی سیاسی اور معاشی روایات کو روندا جا رہا ہے۔


ای پیپر