Bakhtawar Bhutto's engagement will take place today, Bilawal Bhutto's participation is very unlikely
27 نومبر 2020 (11:31) 2020-11-27

کراچی:بے نظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو کی آج  منگنی ہوگی جبکہ تقریب میں بختاور بھٹو اپنی مرحومہ ماں کا لباس پہنیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کے موذی مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے خوشی کے رنگ پھیکے پڑ گئے  ہیں جبکہ آصف زرداری پہلے ہی علیل ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما ڈاکٹر شہلارضا نے کہا ہے کہ بہن کی منگنی کی تقریب  میں  بلاول بھٹو کی شرکت کا امکان انتہائی کم ہے  جبکہ ڈاکٹرز کی مشاورت سے  بلاول  کی تقریب  میں شرکت کا ابھی بھی امکان باقی ہے ۔  

یاد رہے کہ بختاور بھٹو کے منگیتر محمود چودھری  کا تعلق لاہور کی آرائیں برادری سے ہے ،جو اپنی فیملی کے ساتھ کراچی میں موجود ہیں  جبکہ منگنی کی یہ تقریب آج  بلاول ہاؤس کراچی کے اوپن ایریا میں ہورہی ہے۔

پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو مرحوم کی صاحبزادی بختاور بھٹو اپنی منگنی کے موقع پر اپنی والدہ کی  شادی کا جوڑا زیب تن کرینگی۔ اس جوڑے میں ڈیزائنر کی طرف سے صرف سائز کی تبدیلی کی جائے گی ۔

یہ جوڑا مشہور زمانہ ڈریس ڈیزائنر ریشم رواج نے ڈیزائن کیا اور اس بار پھر بختاور کے پہناوے کیلئے اس میں تبدیلیاں وہی کریں گے۔ 

ڈریس ڈیزائنر نے اس موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر لکھا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ بختاور کیلئے ڈریس تیار کر رہے ہیں اور وہ اپنی منگنی پر اپنی والدہ کا شادی والا جوڑا پہنں گے۔

اس موقع پر ریشم رواج  نے اپنے سوشل میڈیا اکاگونٹ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شادی کی تصویر بھی شیئر کی جس میں انہوں نے ہرے اور پنک رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔


ای پیپر