متحدہ عرب امارات نے پاکستان افراد ی قوت پر کوئی پابندی نہیں لگائی ، ذوالفقار بخاری 
27 نومبر 2020 (11:23) 2020-11-27

اسلام آباد:وزیراعظم معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے میڈیا میں زیر گردش خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی افرادی قوت کو کام کرنے کی اجازت ہے اور ان پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔ 

معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی نے یہ بیان اپنےٹویٹر اکاؤنٹ پر دیا  ، انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اماراتی وزیر ناصربن ثانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان باتوں کی تردید کردی ہے ، اس موقع پر زلفی بخاری نے ان کا شکریہ ادا بھی کیا ۔ 

ذوالفقار علی بخاری نے پاکستانیوں کو خوشخبری دیتے ہوئے لکھا کہ یہ باتیں درست نہیں ہیں کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ہماری افرادی قوت پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ 

ذوالفقار علی بخاری نے مزید لکھا کہ عالمی وبا کے دوران جو پاکستانی اپنی نوکریاں کھوبیٹھے تھے ، اب ان کو ہی پہلی ترجیع دی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ دس سالہ گولڈن ویزا کی بھی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ 

اس سے قبل وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی ایک نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو میں کی تھی کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے جلد پاکستانیوں کے لیے ویزے جاری کرنے کا عمل شروع ہوجائیگا۔ 

ان کا کہناتھا کہ یواے ای کی جانب سے پاکستانیوں کے ویزوں کو منسوخ نہیں کیا جارہاہے ۔ خیال رہے کہ یواے ای نے عالمی وبا کی دوسری لہر پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر پاکستان سمیت بہت ممالک کے لیے ویزے جاری کرنا بند کردیے تھے ۔ 

اس وقت متحدہ عرب امارات میں بہت سے پاکستانی ملازمین متعدد شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ، اور ہر ماہ بڑی تعداد میں زرمبادلہ بھی پاکستان بھیج رہے ہیں ۔ 


ای پیپر