The global epidemic in Pakistan has claimed the lives of 54 more people
کیپشن:   اموات کی تعداد 7ہزار897 ہوگئی ہے۔فوٹو/فائل
27 نومبر 2020 (11:13) 2020-11-27

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا نے مزید 54افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے  جبکہ اموات کی تعداد 7ہزار897 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی )کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24گھنٹے کے دوران 43ہزار، 214 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3ہزار113 میں عالمی وبا کی تشخیص ہو گئی ہے۔

پاکستان میں وبا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 89ہزار 311 تک جا پہنچی  جبکہ 3لاکھ 35ہزار 881 مریض وبا کو شکست دیکر صحت یاب ہو گئے ہیں۔

اس وقت پاکستان میں 3 لاکھ 89 ہزار 311 کنفرم اور 45 ہزار 333 ایکٹو کیسز موجود ہیں جبکہ اس مرض سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 881 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1489 پاکستانیوں نے اس موذی مرض کو شکست دی۔

آزاد کشمیر میں 4886، بلوچستان میں 16214، گلگت بلتستان میں 4319، اسلام آباد میں 22758، خیبر پختونخوا میں 41200، پنجاب میں 98191 اور سندھ کے 148313 شہری اس مرض سے چھکٹارا پانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق آزاد کشمیر میں 155، بلوچستان میں 165، گلگت بلتستان میں 96، اسلام آباد میں 305، خیبر پختونخوا میں 1346، پنجاب میں 2945 اور سندھ میں 28885 اموات سامنے آ چکی ہیں۔


ای پیپر