Dubai court to issue Veena Malik's arrest warrant soon
کیپشن:   وینا اور اْن کا پورا خاندان جھوٹ بولتا رہا ہے.اسد خٹک(فوٹو/فائل)
27 نومبر 2020 (10:33) 2020-11-27

لاہور: اداکارہ وینا ملک سے متعلق اْن کے سابق شوہر اسد خٹک کا کہنا ہے کہ وینا ملک کی جانب سے بھیجا گیا نوٹس ابھی تک نہیں ملا ہے، وینا اور اْن کا پورا خاندان جھوٹ بولتا رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ا سد خٹک کی جانب سے دیئے گئے نئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بچوں کا نام دبئی ای سی ایل میں شامل ہے، امریکن نیشنل بچوں کے پاکستانی پاسپورٹ کے بغیر پاکستان منتقل کر دیا گیا۔

 اسد خٹک کا کہنا ہے کہ دبئی کورٹ سے وینا ملک کی جلد گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ وینا ملک کے وکیل نے اسدخٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس ارسال کر رکھا ہے، لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسد خٹک 90 روز میں معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کریں گے۔

یاد رہے کہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک ان دنوں الزامات عائد کرنے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک اور الزام عائد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ میں آپ کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ آپ کو ہر چیز کا حساب دینا پڑے گا ٗ میں سچ سب کے سامنے لا کر رہوں گا ٗ اللہ آپ کو سیدھا راستہ دکھائے‘‘۔  

خٹک نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میری سابقہ بیوی زاہدہ عرف وینا ملک نے میرا انسٹاگرام اکائونٹ ہیک کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔  یاد رہے کہ اسد خٹک نے وینا ملک پر شرمناک الزام عائد کیا تھا کہ ان کی غیر موجودگی میں وینا ملک نے   دبئی والے گھر میں ان کے بچوں کو گھر میں ایک غیر مرد کیساتھ اکیلا چھوڑ دیا تھا ۔


ای پیپر