سعودی ائیر لائنز نے مسافروں کو اہم ہدایات جاری کردیں 
27 نومبر 2020 (10:06) 2020-11-27

جدہ : سعودی عرب کی بڑی ائیر لائنز السعودیہ ائیر نے موسم کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے مسافروں کو دو گھنٹے پہلے ائیر پورٹ پہنچنے کہ تاکید کی گئی ہے ۔ 

سعودی عریبین ائیر لائن نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر مسافروں کو ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت   کے مختلف شہروں میں ان دنوں موسم غیر یقینی رہنے کی پیش گوئی کی وجہ سے مسافروں کو چاہیے کہ وہ موسمی حالات کو مدنظر  رکھتے ہوئے پرواز کے مقررہ وقت سے کم از کم دوگھنٹے قبل ہوائی اڈے پر پہنچیں ۔ 

سعودی عرب کے  خبررساں ادارے  نے سعودی عریبین ائیر لائنز کی جانب سے جاری ہدایت کے حوالے سے کہا ہے کہ محکمہ  موسمیات کی اطلاع کے مطابق جمعرات کی شب سے مملکت میں متوقع باد و باراں اور گرد و غبار کے پیش نظر مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مذکورہ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔واضح رہے سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کی جانب سے مختلف شہروں اور علاقوں میں طوفان بارشوں اور گردوغبار کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

اس حوالے سے بعض اخبارات کا کہناہے کہ جدہ میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں ۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے شہری دفاع کی جانب سے بھی تمام شہروں میں حفاظتی اقدامات مکمل کرلیے گئے ۔ حفاظتی اقدامات کے تحت شہروں میں ایسے انڈر پاسز جہاں پانی کی نکاسی کا انتظام نہیں وہاں شہری دفاع اور بلدیہ کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر ہیوی ڈیوٹی پمپس نصب کردیے ہیں ، جبکہ شہری دفاع کے امدادی یونٹس کو بھی مختلف مقامات پر متعین کردیاگیاہے ۔ 


ای پیپر