سابق سپنر مرلی دھرن اب گورنر بنیں گے ؟
27 نومبر 2019 (19:48) 2019-11-27

کولمبو:سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر مرلی دھرن کو سری لنکا کے شمالی صوبے کا گورنر بنائے جانے کے امکانات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر گوتابھایا راجا پاکسا کی جانب سے مرلی دھرن کو گورنر بنائے جانے کے امکانات ہیں۔ مرلی دھرن ان تین نئے گورنروں میں شامل ہوں گے جن کی تعیناتی سری لنکا کے نئے صدر کریں گے۔یاد رہے کہ سری لنکن صدر گوتا بھایا راجا پاکسا نے رواں مہینے کے آغاز میں اقتدار سنبھالا تھا۔

میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ صدر نے ذاتی طور پر مرلی دھرن کو شمالی صوبے کے گورنر کا عہدہ قبول کرنے کی دعوت بھی دی ہے۔صدارتی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپنر کو شمالی صوبے جبکہ انورادھا یاہامپاتھ کو مشرقی صوبہ کا گورنر مقرر کیا جائے گا اور ٹیسا ویٹھارنا شمالی وسطی صوبے کےگورنر کےعہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

یاد رہے کہ مرلی دھرن آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والے سری لنکا کی جانب سے پہلے کرکٹر بھی ہیں۔


ای پیپر