وزیر اعظم کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاﺅس میں ہنگامی اجلاس ،آرمی چیف پہنچ گئے
27 نومبر 2019 (19:09) 2019-11-27

اسلام آباد :آرمی چیف کے مدت ملازمت میں توسیع کے سلسلے میں سپریم کورٹ کی کل تک ملنے والی مہلت کے بعد وزیر اعظم ہاﺅس میںہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ،جس میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں آج کی سماعت پر مشاورت کی گئی ، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی ، وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ کے ارکان کو قانونی ٹیم کیس کے متعلق بریفنگ دی گئی۔

قانونی ٹیم نے اس اجلاس میں عدالتی اعتراضات پر بھی بریفنگ دی، اجلاس میں وفاقی کابینہ کے سینئر ارکان کو بھی طلب کیاگیاہے، اس اجلاس میںوزارت قانون کے نمائندے اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابراعوان بھی شریک ہیں۔


ای پیپر