باجوہ ڈاکٹرائن سے گھبرایا بھارت خوشی کے شادیانے بجانے لگا
27 نومبر 2019 (17:48) 2019-11-27

اسلام آباد: باجوہ ڈاکٹرائن سے گھبرایا بھارت آرمی چیف کا معاملہ سپریم کورٹ میں جانے پر خوشی کے شادیانے بجانے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کو مزید تین سال کیلئے ایکسٹینشن کی خبروں میں سب سے زیادہ خوشی بھارت میں محسوس کی جانے لگی ،خوشی کی بڑی وجہ بھی بڑی خاص تھی ،آرمی چیف کی بھارت سمیت دیگر ممالک میں باجوہ ڈاکٹرائن کے ذریعے مشکل اہداف حاصل کیے ۔

اس ڈاکٹرائن کے تحت سیکیورٹی پالیسی دوبارہ تشکیل دینے کیلئے اقدامات کیے گئے، جنرل باجوہ نے سعودی عرب، ایران، قطر اور امریکہ سے دوستی کے رشتے میں رکاوٹیں دور کیں۔

اس ڈاکٹرائن کے تحت جوابی نہیں پیشگی کارروائی کی بنیاد پر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فروری 2017 میں آپریشن ردالفساد کا آغاز ہوا، آپریشن ردالفساد کے بڑے اہداف میں ملک سے دہشتگردوں کے سلیپر سیلز اور سہولت کاروں کا خاتمہ بھی شامل تھا۔


ای پیپر