آرمی چیف ، مدت ملازمت توسیع کیس ,بڑی خبر آگئی
27 نومبر 2019 (16:27) 2019-11-27

اسلام آباد : آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ نہیں ہو سکا ،عدالت نے حکومت کو کل تک مہلت دیدی ۔ چیف جسٹس نے کہا  کل تک حل نکالیں ورنہ ہم اپنی آئینی  ڈیوٹی پوری کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جب کہ اٹارنی جنرل پاکستان اور آرمی چیف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم دلائل دیے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے کیس میں سپریم کورٹ نے حکومت کو کل تک کوئی حل نکالنے کی مہلت دے دی۔


ای پیپر