فائل فوٹو

غداری کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کی حکومت کی درخواست منظور
27 نومبر 2019 (15:22) 2019-11-27

اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کی حکومت کی درخواست منظور۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے خصوصی عدالت کو فیصلہ سنانے سے روک دیا ہے۔ خصوصی عدالت 28 نومبر کو پرویز مشرف کے خلاف کیس کا فیصلہ نہ سنائے۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت کو فیصلہ سنانے سے روکنے کی درخواست وزارت داخلہ نے دائر کی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ وفاقی حکومت 5 دسمبر تک پراسیکیوشن ٹیم تعینات کرے، خصوصی عدالت فریقین کو دوبارہ سن کر فیصلہ کرے اور پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر کو بھی خصوصی عدالت سنے۔


ای پیپر