فوٹو/ اسکرین گریب

مفتی کفایت اللہ اور بیٹوں پر نامعلوم افراد کا حملہ
27 نومبر 2019 (09:19) 2019-11-27

مانسہرہ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ اور انکے بیٹوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بیدڑہ انٹرچینج کے قریب نامعلوم ملزمان نے مفتی کفایت اللہ کی گاڑی کو ٹکر مار کر روکا اور 5 افراد نے آہنی راڈ سے حملہ کر کے مفتی کفایت اللہ ، انکے 2 بیٹوں اور ایک ساتھی کو زخمی کر دیا۔

حملے میں مفتی کفایت اللہ کے ہاتھ میں فریکچر ہو گیا اور تمام زخمیوں کو کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔


ای پیپر