بین الاقوامی یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنا اب انتہائی آسان
27 نومبر 2018 (20:49) 2018-11-27

لاہور :پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپر ئیر یونیٹورسٹی نے بین الاقوامی یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے کا خواب پورا کرنے کیلئے تاریخی کام کر دکھا یا ۔سپر ئیر انٹرنیشنل ایجوکیشن فیئر میں دنیا کی بہترین 22بین الاقوامی یونیورسٹیز نے سپر ئیر یونیورسٹی میں اپنے سٹالز لگائے ۔

سپرئیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ایجوکیشن ایکسپو 2018 نے رنگ جما دیا۔22 غیر ملکی یونیورسٹیز کے سٹالز پر طلبہ اور طالبات کا تانتا بندھا رہا،سپرئیر یونیورسٹی مین کیمپس میں بین الاقوامی ایجوکیشن ایکسپو میں یونیورسٹی آف البرٹا کینڈا،کوئین میری یونیورسٹی لندن،یونیورسٹی آف نیو کیسل آسڑیلیا سمیت دنیا بھر کی بائیس نامور جامعات کے کنسلٹنٹس نے سٹالز لگائے۔

تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور طالبات سمیت وزیٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر سٹوڈنٹس کا کہناتھا کہ ہم سپرئیر یونیورسٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔جن کی کاوشوں کے نتیجے میں دنیا کے نامور تعلیمی ادارے آج ایک چھت تلے موجود ہیں۔آن سپاٹ ایڈمیشن اور سکالر شپ سمیت ویزہ پروسس کے حوالےسے مفید معلومات حاصل ہوئیں ہیں۔

دنیا بھر سے آئے یونیورسٹیز کے نمائندگان اور کنسلٹنسی کا کہناتھا کہ پاکستانی سٹوڈنٹس قابلیت اور ذہانت میں تمام ترقی یافتہ ممالک کے کے ہم پلہ ہیں۔پاکستانی طلبہ کی بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی خوش آئند ہے۔

سپرئیر یونیورسٹی نے اپنی روایات کو قائم رکھتے ہوئے برییو کی آفیشل لانچنگ کر کے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ و طالبات کو دنیا کی نامور یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

بین الاقوامی تعلیمی میلے کا افتتاح ترجمان امریکی قونصلیٹ جنرل الیزبتھ لی نے کیا۔ اس موقع پر سپرئیر یونیورسٹی کی سمیرا رحمان کا کہنا تھا کہ دنیا گلوبلائزیشن کی طرف جا رہی ہے، سپرئیر کو اعزاز حاصل ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ سپلٹ ڈگری پروگرام شروع کیا ہے،انٹرنیشنلائزیشن کا یہ سلسلہ یہاں ختم نہیں ہوا، سپرئیر انٹرنیشنل آفس کے توسط سے آپ بھی بین الاقوامی تعلیم حاصل کرنے کا خواب حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔


ای پیپر