موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ میں کمی
27 نومبر 2018 (20:01) 2018-11-27

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس مینجمنٹ پلان کی منظوری دیتے ہوئے موسم سرما میں گیس کی لوڈشیڈنگ کم سے کم کرنے کا فیصلہ کرلیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے اسلامی بانڈ کے اجر ا اور پاور پاک منیجمنٹ کمپنی کے قیام کی منظوری دیدی، حکومت پاکستان پاور پاک منیجمنٹ کمپنی کی گارنٹی دے گی گیس کی قلت ایل این جی درآمد کر کے پوری کی جائے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس گیس لوڈمینجمنٹ پلان کی منظوری د یتے ہوئے سردیوں میں گیس لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، آر ایل این جی کے ذریعے گیس کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔

ای سی سی نے گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے اسلامی بانڈ کے اجرا کی بھی منظوری دیدی، ای سی سی اجلاس میں پاور پاک منیجمنٹ کمپنی کے قیام کی منظوری دی گئی، حکومت پاکستان پاور پاک منیجمنٹ کمپنی کی گارنٹی دے گی۔ 


ای پیپر