مریخ پر زندگی ممکن ہے کہ نہیں۔۔۔؟
27 نومبر 2018 (18:55) 2018-11-27

کیلی فورنیا:ناسا کا بغیر پائلٹ کا خلائی جہاز "ان سائیٹ"تقریبا 7 ماہ کے خلائی سفر کے بعد مریخ کی سطح پر کامیابی سے لینڈ کر گیا۔

لینڈ ہوتے ہی ان سائیٹ نے مریخ کی پہلی تصویر ناسا کو بھیج دی۔مشن کو 7ماہ قبل کیلی فورنیاکے ہوائی اڈے سے روانہ کیا گیاتھا۔خلائی جہاز میں نصب کیمرے مریخ سطح اور زلزلوں کے بارے میں تحقیق کرینگے ۔

ان سائیٹ مریخ کے وجود کی گتھی سلجھانے کی بھی کوشش کرے گا کہ یہ سیارہ کیے وجود میں آیا،9 کروڑ 93 لاکھ ڈالر مالیت کے اس خلائی جہاز میں فرانسیسی خلائی ایجنسی کے آلات نصب ہیں،خلائی جہاز گولی کی رفتار سے بھی زیادہ تیز ایک گھنٹے میں 19 ہزار 800 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر تا ہے۔


ای پیپر