موٹر سائیکل چلانے والا ہی نہیں ساتھ بیٹھنے والا بھی ہیلمٹ پہنے گا
27 نومبر 2018 (18:52) 2018-11-27

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے یکم دسمبر سے موٹرسائیکل سوار 2افراد پر ہیلمٹ کی پابندی لازمی قرار دے دی،دونوں موٹرسائیکل سواروں کا ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان ہو گا ۔

لاہور ہائیکورٹ میں ہیلمٹ کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے یکم دسمبر سے موٹرسائیکل سوار 2افراد پر ہیلمٹ کی پابندی لازمی قراردے دی، دونوں موٹرسائیکل سواروں کا ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان ہو گا ، سی ٹی او لاہور نے ہیلمٹ کی پابندی سے متعلق ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے پر دو لاکھ سے زائد چالان کئے گئے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سائیڈ مرر نہ لگانے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جائے، سی ٹی او نے بتایا کہ یکم دسمبر سے ٹریفک قوانین پر من و عن عمل کرایا جائے گا ۔


ای پیپر