پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک امتحانات میں بڑی تبدیلی کر دی
27 نومبر 2018 (18:37) 2018-11-27

لاہور :فیصل آباد سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڑز نے امتحانات میں طلباءکو اضافی شیٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کا "ون سٹوڈنٹ ون شیٹ" پالیسی پر اتفاق۔ میٹرک امتحانات میں طلبہ کو 24 صفحات جبکہ انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو 32 صفحات پر مشتمل جوابی کاپی ملے گی۔ طلبہ کو اضافی جوابی کاپی نہیں ملے گی۔

تعلیمی بورڑ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جوابی کاپی میں اتنے صفحات ہیں جن میں جوابات آ سکیں اس لیے اضافی کاپی کی ضرورت نہیں۔ اور 2019 کے امتحانات میں یہ قانون لاگو ہو جائے گا


ای پیپر