پاکستان پر حملے کی سازش ناکام ،پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا
27 May 2020 (18:48) 2020-05-27

اسلام آباد :چین کےبعد پاکستان نےبھی بھارت کومنہ توڑ جواب دیدیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پربھارتی جاسوس ڈرون مارگرایا، بھارتی جاسوس ڈرون رکھ چکری سیکٹرمیں گرایاگیا جو650میٹر پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایاکہ بھارتی جاسوس ڈرون کو گرانے سے قبل وارننگ دی گئی،تباہ شدہ ڈرون کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے،ترجمان پاک فوج کہنا ہےکہ بھارت سیفران دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہاہے، پاکستان اپنی حدود میں کسی قسم کی ناپاک سرگرمیاں براداشت نہیں کرے گا۔

واضع رہے کہ رواں سال بھارتی ڈرونزنے تین بارپاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جنہیں پاک فوج نےمارگرایا۔


ای پیپر