file photo

طیارہ حادثہ میں اصل کرداروں کو بچانے کی کوشش ہو رہی ہے: ترجمان پالپا
27 May 2020 (14:16) 2020-05-27

لاہور: پاکستان ائیر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا ہے کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات کو غلط رخ دے کر اصل کرداروں کو بچانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

ترجمان پالپا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انجن کے رن وے پر لگنے کی اطلاع پائلٹ کو نہ دیا جانا سوالیہ نشان ہے جب کہ ایمرجنسی لینڈنگ کےلیے لمبا روٹ دینا بھی قابل تفتیش ہے۔

پالپا ترجمان نے کہا کہ پہلی اور دوسری لینڈنگ کی تفصیل کو ملا کر غلط رنگ دیا جا رہا ہے، تحقیقات کو غلط رخ دے کر اصل کرداروں کو بچانے کی کوشش ہو رہی ہے۔


ای پیپر