file photo

نیپال نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو اپنے عوام کی توہین قرار دیدیا
27 May 2020 (13:52) 2020-05-27

نیو دہلی: نیپال نے کالا پانی کے تنازعے پر بھارتی آرمی چیف منوج کے بیان کو اپنے عوام کی توہین قرار دیدیا۔

نیپال کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع ایشور پوکھرل نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالا پانی کے تنازعے پر بھارتی فوج کے سربراہ کے بیان سے نیپالی گورکھوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

گزشتہ ہفتے بھارتی آرمی چیف نے چین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اترکھنڈ میں تعمیر کی جانے والی نئی سڑک پر نیپال کے اعتراضات کسی کی ایما پر ہیں۔

ادھر بھارت کا نیپال کے ساتھ سرحدی تنازع بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ نیپالی وزیراعظم نے نیا نقشہ جاری کیا جس میں کالا پانی، لمپیا دھورا اور لیپو لیکھ کے علاقے کو نیپال کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔


ای پیپر