file photo

مودی سرکار ہمسایہ ممالک کیلئے خطرہ بنتی جارہی ہے: عمران خان
27 May 2020 (13:15) 2020-05-27

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی حکومت، اپنی مغرور توسیع پسندانہ پالیسیوں کے ساتھ نازیوں کی طرح ہمسایہ ممالک کیلئے خطرہ بنتی جارہی ہے۔

شہریت ایکٹ کے ذریعے بنگلہ دیش، نیپال اور چین کے ساتھ سرحدی تنازعات اور پاکستان کو جھوٹے فلیگ آپریشن کی دھمکی دی گئی۔ ٹویٹ میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ سب مقبوضہ جموں کشمیر کو غیر قانونی طور پر منسلک کرنے کے بعد، چوتھے جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم اور آزاد جموں کشمیر سے متعلق دعویٰ کرنا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ فاشسٹ مودی حکومت کی جانب سے ہندوستان کی اقلیتوں کو دوسرے درجے کے شہریوں کی حیثیت سے منسوب کرنا نہ صرف ان کیلئے خطرہ ہے بلکہ اس سے علاقائی امن کو بھی خطرہ ہے۔


ای پیپر