file photo

'چین نے کبھی جارحیت نہیں کی، بھارت خطے کا امن داؤ پر لگانا چاہتا ہے'
27 May 2020 (13:05) 2020-05-27

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پاکستان کا لداخ صورتحال سے کوئی تعلق نہیں۔ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارتی رویہ جارحانہ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین نے کبھی جارحیت نہیں کی، چین کا مؤقف ہے بھارت بات کرے، تنازع حل کرنے کو تیار ہیں لیکن بھارت خطے کا امن داؤ پر لگانا چاہتا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت جو مقبوضہ وادی میں کر رہا ہے اسے دنیا دیکھ رہی ہے، بھارت کے اندر سے ہی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ادھر وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کیخلاف انتہاپسندانہ رویہ انسانی حقوق کی پامالی ہے۔ کورونا کو مسلمانوں کے ساتھ منسوب کرنا بی جے پی سوچ کی عکاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا اسلاموفوبیا کے تدارک کو ترجیح دینے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یو این سیکرٹری جنرل کا بیان خوش آئند اور ہمارے مؤقف کی جیت ہے۔


ای پیپر